کوہیر 8ڈسمبر (غلام مصطفٰی محصولدار): جناب عمر احمد سابق صدر بی آریس کوہیر منڈل نےصحافتی بیان کہا کہ کانگریس اقتدار میں خواتین کو تلنگا نہ میں مفت بس سروس کی سبب مرد حضرات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بسوں میں سیٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مرد حضرات کرناٹک مہاراشٹرا ریاست کی بسوں میں سفر کررہے ہیں جس کی وجہ سے آمدنی دوسری ریاست جارہی ہے۔ مرد حضرات کیلئے دوسری بسوں کا انتظام کریں، چھ گیارنٹی سے عوام خوش نہیں ہے صرف نام بڑے درشن چھوٹے جیسی مصداق صرف ایک سال میں تلنگانہ کی عوام بیزار ہوچکی ہے، وہ دن دور نہیں ہے پھر سے عوام کے سی آر کو اقتدار میں دیھکنا چاہتی ہے۔ ہر دس افراد میں آٹھ فرد کانگریس سے ناخوش ہے۔
اس مو قع پر جناب محمد افتخار علی صدر ٹاون بی آر یس کوہیر نے کہا کہ معلوم ہوتا ہیکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کانگریس حکو مت کی نیک نامی کو بدنام کر رہے ہںیں، انتخابی منشور میں کئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجاۓ ہریش راؤ سابق وزیر کو گرفتار کرکے عوام ناکامی کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ کسانوں کو ریتو بندو معمر حضرات کو پنشن کے بجاۓ عوام ٹیشن دے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کا یہی حال رہا تو کسان بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ محمد سعود شاہد نے کہا کہ کانگریس حکومت کے جھوٹے وعدوں سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ آیندہ انتخابات میں بی آر یس کی کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر محمد عبدالروف۔محمداسلم۔ محمد اشفاق بیگ و دیگر موجود تھے۔۔۔
