دیول گھاٹ ضلع بلڈانہ (ذوالقرنین احمد): اَلحَمدُلِلّٰہ آج بتاریخ 7 دِسمبر 2024 بروز سنیچر کو مُہم "اخلاقی محاسن – آزادی کے ضامن” کے دوران لیے گئے سُورۃ نور کوئز کمپیٹیشن کے تقسیم انعامات کی تقریب دیولگھاٹ اقراء فنكشن ہال میں محترمہ ساجدہ باجی بلڈانہ کی صدارت اور قیصر جہاں صدر معلمہ صاحبہ مہمان خصوصی کی موجودگی میں ہوا۔تلاوت قرآن – عشرت جہاں(سورۃ نور مع ترجمہ چند آیتیں) نے پیش کیے۔

افتتاحی کلمات – بُشرہ سید نے پیش کیے. مہم کے پروگرام کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں: مہم کے اغراض و مقاصد – محترمہ ساجدہ باجی مقامی ناظمہ بلڈانہ نے بہترین سادہ الفاظ میں لڑکیوں سے خطاب فرمایا۔انعامات اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم – مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں لڑکیوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اظہار تشکر – مقامی امیر جماعت سعید سر نے مہمانوں کا اور کالج کا شکریہ ادا کئے اور کہا کہ اقراء فنکشن ہال کی خدمات ملی پروگرام کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔دُعا – محترمہ ساجدہ باجی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں اقراء جونئیر کالج اور ضلع پریشد جونئیر کالج کے کُل ملا کر 100 طالبات کو انعامات و سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اور کالج کی لائبریری کو کتب کا ایک سیٹ دیا گیا اسطرح پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے