بیدر۔ 9؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): خانگی اسکولوں میں اسکول فیس داخل کرنے کو لے کر طلبہ کو ذہنی تکلیف پہنچائی جانے کی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ والدین نے بی ای او دفتر بیدر پہنچ کر ذہنی تشدد کی شکایت کی ہے۔ان شکایات کاجائزہ لیتے ہوئے خاطی اسکولوں کے خلاف اصولوں کے مطابق حقوق ِ اطفال قانون RTE کے تحت اقدام کئے جائیں گے۔ اور ایسے اسکولوں کالائسنس منسوخ کیاجائے گا۔ تمام خانگی اسکول اٹنشن رہیں۔ یہ بات محکمہ اسکول تعلیم کے بی ای او نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے یہ بات بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے