23؍الومنی طلبہ کو گولڈ میڈل اور سند عطا کی گئی
 بیدر۔ 10/ڈسمبر (پریس نوٹ): منجیراکالج آف ایجوکیشن موقوعہ اے ایف ڈی کالونی فیض پورہ، بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا کہ 9/ڈسمبر کو ان کے ہاں کیمپ ڈائرکٹر رحمت الامین اور کیمپ کو ڈائرکٹر فتحن مبین کی مشترکہ مساعی اور پرنسپل ڈاکٹر فردوس جہاں کیمپ پریسیڈنٹ کی نگرانی میں سہ روزہ سٹیزن شپ ٹریننگ کیمپ (CTC)2024؁ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد عقب درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض رحمتہ اللہ علیہ عمل میں آیا۔جس کا افتتاح جناب نورالمتین سکریڑی خان ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مہمانان خصوصی میں پروفیسر بی ایس برادار وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر، ڈاکٹر پرمیشور نائک رجسٹرار (ایوالویشن) اور جناب رحیم خان وزیر برائے بلدیہ وحج اور محمد غوث چیرمین سی ایم سی بیدر شامل تھے۔ جناب رحیم خان اور پرمیشور نائک بالترتیب بلگام سیشن اور یونیورسٹی کے کام کے سبب تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔ اس تقریب کے ریسورس پرسن جناب عنایت الرحمن سندھے مؤظف افسر محکمہ تعلیمات نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ٹیچرس نیشنل بلڈر ہوتے ہیں۔ ان ہی کے ذریعہ ملک کے انسانی وسائل کی تعلیم و تربیت ہوتی ہے۔ ٹیچرس کا پیشہ ہمیشہ لرننگ پروسیس میں ہوا کرتا ہے۔ خود کومکمل ٹیچر سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ موصوف نے منجیرا کالج آف ایجوکیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کالج کا ریزلٹ اچھاہے۔ ان نتائج کو اور بھی آگے لے جانے کی ذمہ داری خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذمہ داران کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر فردوس جہاں نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو بتایا کہ سی ٹی سی کیمپ بی ایڈ کی ٹریننگ کا حصہ ہوتا ہے۔ تین دن کی ٹریننگ 7 تا 9 ڈسمبر ٹریننگ دی گئی۔ اس کیمپ کے دوران ہمارے طلبہ جو کچھ بھی سیکھے ہیں، اسے یاد رکھیں۔ ہمارے اپنے ٹیچر وں اور لیکچررس کے ساتھ ہمارا رویہ درست رہنا چاہیے۔اور اپنی لائف کو ادب آداب کے ذریعہ بہتر بنائیں۔ بچہ ایک بیج کی مانند ہوتا ہے۔ اس بیج کو کہاں تک لے جانا ہے یہ ٹیچر کے اپنے ہاتھ میں بھی ہوا کرتا ہے۔ وقت پر پانی اور غذا، روشنی پہنچانے کا نظم ہوگا تو پھل پھول بھی بے حد لگیں گے۔ اسی طرح کتنی تعلیم اور کس طرح دی جائے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی میں آپ کا تربیت یافتہ شاگرد بھی شامل ہوسکے،یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ تمام مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ کالج کی جانب سے سند بھی دی گئی۔سی ٹی سی تقریب میں منجیرا کے سابقہ طلبہ و طالبات کو مدعو کیا گیا تھا۔ جن میں 23 طلبہ وطالبات وہ رہے جو GPSTR یعنی گریجویٹ پرائمری اسکول ٹیچرس ریکروٹمنٹ ہیں۔ انہیں تعلیمات کے میدان میں ملازمت حاصل ہوگئی ہے۔ جس کی مسرت میں منجیرا کالج نے ان تمام کی گلپوشی کی اور سند سے نوازا۔ سوشیل سائنس میں رخسار انجم، زیبا بختیار، رئیسہ بانو، محمد رفیق، محمد وسم، نواز احمد، ذبیح الدین، اسماء رسول، سید ذکی الدین، بائیو سائنس میں ثمرین بیگم، فردوس شازیہ، عرشیہ انجم، فرح ناز، اور محمد عمران منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح مضمون حساب کیلئے محمد تفہیم الدین، میر مشتاق علی، محمد صدیق حسین، محمد وسیم، سبینہ تبسم، سیما بتول، اور اسماء اظہر۔ انگریزی زبان کے ٹیچر کے بطور سید محبوب کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایک اور قدیم طالب علم رحمت الامین کو گلبرگہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل اور نقد رقم ملنے پر کالج کی جانب سے بھی گولڈ میڈل اور سند عطا کی گئی۔ جناب محمد جاوید اِمسال بی ایڈ میں 93% نشانات حاصل کرکے ٹاپ رہے، سلمیٰ سلطانہ بھی ٹا پ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ان تمام کو تہنیت پیش کرتے ہوئے منجیرا کالج نے اپنے بہترین تعلیمی پرفارمنس کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ جناب محمد غوث چیرمین بلدیہ بیدر اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں طلبہ وطالبات کی گلپوشی اور انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔مہمان خصوصی پروفیسر بی ایس برادار وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر تاخیر سے تقریب میں پہنچے۔ ان کی آمد پر کالج انتظامیہ اور طلبہ نے اپنی بے انتہا مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز طالب علم عبدالغنی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ یشودا اور ٹیم نے ناڈگیت پیش کیا۔ استقبالیہ تقریر سمیرہ نے پیش کی۔ طالب علم ارباز کے اظہار تشکر پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ داخلوں اور امتحانی نتائج سے متعلق 9880308439 / 9916386900 / 9035628806 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے