ظہیر آباد ۔12/ڈسمبر،(غلام مصطفٰی محصولدار): امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد و صدر مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی جناب محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں کل شام کمپیوٹر اسناد تقسیم تقریب اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر  منعقد ہوئی جس میں الخیرکمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سے سہ ماہی کورس کی تربیت مکمل کرنے پر طلبہ کو امیر مقامی کے ہاتھوں سرٹفیکٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر انھوں نے تربیت یافتہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتےہوئےکہاکہ یہ سائنس وٹکنالوجی کا دور ہے علم وہنر کا جاننا عملی زندگی کے لئے ناگزیر ہے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے طلبہ کی اسلامی وفکری تربیت کے لئے اسلامک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن بہترین پلاٹ فارمس ہیں اس سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔

اس پروگرام کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت ترجمانی سے ہوا برادرمحمد یعقوب جوائنٹ سیکریٹری مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی  نے تحریک میں نوجوانوں کا کردار اور جناب محمد معین الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی کلمات کورس ڈائرکٹر معراج الدین مکرم نے ادا کئے برادر محمد روضان ادیب کورس کوارڈنیٹر نے نظامت کی۔

واضح رہے کہ یہ بیسک کورس بیس کمپوٹرس کے ذریعہ عملی طورپر اور تھیوری ڈیجیٹیل کلاسیس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جس کے انسٹرکٹر محمد فصیح الدین نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئےطلبہ برادری سے استفادہ کی اپیل کی   ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے