مدرسہ کے مہتمم مولانا منیر احمد ندوی نے اچھی تربیت اور مسلسل بہتری کے لئے کی جارہی کوششوں پر اساتذہ کے کردار کو سراہا
سمریاواں، سنت کبیر نگر(محمد رضوان گوہرندوی) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں سنت کبیر نگر ملحقہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں انجمن الاصلاح کے زیر اہتمام مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،مسابقہ نحو وصرف ،مسابقہ تجوید (سوال جواب کی روشن میں ) مسابقہ بیت بازی (چالیس عناوین سے) مسابقہ قرات اور مسابقہ تقریر منعقد ہواجس میں مختلف مدارس کے ماہر اساتذہ کو بحیثیت حکم مدعو کیا گیا.یہ مسابقہ کئی نشستوں میں منعقد ہوا جس میں اکثر پروگراموں کے صدر مولانا منیر احمد ندوی خلیفہ شاہ اقدس عارف باللہ مولانا منیر احمد رحمہ اللہ کالینا ممبئی رہےنظامت کے فرائض انجمن الاصلاح کے ناظم محمد ندیم نے انجام دیا۔
مسابقہ اردو تقریر علیا میں اول پوزیشن محمد عاصم عالیہ اولی ،دوم پوزیشن محمد ذیشان ثانویہ رابعہ جب کی سوم پوزیشن محمد شارب اور محمد عادل عالیہ اولی شریعہ نے حاصل کیا۔
مسابقہ اردو تقریر سفلی میں عیاض خالق ثانویہ ثالثہ نے اول پوزیشن ،محمد الطاف ثانویہ ثانیہ نے دوم پوزیشن اور عبد السلام ثانویہ ثالثہ نے سوم پوزیشن حاصل کیا ،
مسابقہ نحو وصرف عُلیا میں محمد عاصم کی ٹیم نے اول پوزیشن اور محمد جنید کی ٹیم نے دوسری پوزیشن جب کی مسابقہ نحو وصرف سفلی میں محمد زید کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اور ابرار احمد کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے داد وتحسین حاصل کی ،مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں دونوں ٹیمیں نمبرات میں مساوی رہی ہیں اور مسابقہ بیت بازی میں محمد عادل کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اور جنید احمد کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی مسابقہ تجوید میں محمد ساجد اور محمد اسامہ کی ٹیم نمبرات میں مساوی رہی ہے ،مسابقہ قرات علیا میں اول پوزیشن محمد ذیشان ،دوم پوزیشن وحید الحق اور سوم پوزیشن ابو حذیفہ ثانویہ ثانیہ نے حاصل کیا جب کی سفلی میں محمد ہمام نے اول پوزیشن ،محمد شکیل نے دوم پوزیشن ،محمد احسن نے سوم پوزیشن حاصل کیا۔
آخر میں صدر جلسہ مولانا منیر احمد ندوی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا وہ اساتذہ جو شب وروز طلبہ کیلئے فکر مند رہتے ہیں محنت کرتے ہیں اور طلبہ کو اسٹیج پر پروگرام پیش کرنے کے لائق بناتے ہیں اوران کی تعلیم وترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور فکر مند رہتے ہیں ، ان پر خوب محنت کرتے ہیں، اور اس کے لئے پورے سال کوشش کرتے ہیں وہ اللہ کے یہاں بہت مقبول ہیں۔
اس موقع پر صدر مدرس مولانا غفران احمد ندوی ،مولانا عبد الرحمن ندوی شیخ الحدیث جامعہ امامہ للبنات سمریاواں ،مولانا محمد انس ندوی استاد مدرسہ سنابل للبنات مونڈا ڈیھا ،مفتی محمد عاصم ندوی معتمد تعلیمات مدرسہ ھذا ،قاری محمد ارشد قاسمی ،مفتی نجم الھدی قاسمی رحیمی ،مولانا ذکی احمد ندوی ،مولانا محمود احمد قاسمی ندوی ،مولانا انیس الرحمن ندوی ،مولانا حبیب الرحمن قاسمی ،قاری عظمت اللہ ،مولانا ولی الدین ندوی ،حافظ علاؤ الدین ،حافظ وسیم اختر ،مولانا محمد رضوان ندوی وغیرہ خاص طور پر موجود رہے۔
