ظہیرآباد/کوہیر21/ ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): مسٹر روہت کمار ولد سدھیر کمار متوطن چنتل گھاٹ منڈل کوہیر نے ضلع سنگاریڈی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے ضلعی سطح کے کراٹے مقابلے میں حصہ لیتے ھوئے گولڈ میڈل جیت کر منڈل کوہیر اور اپنے گاؤں کا نام روشن کیا۔اس موقع پر مسٹر روہت نے کہا کہ میں اپنی تربیت، کوچنگ ،اور خاندان کی حوصلہ افزائی سے یہ کامیابی حاصل کی ھے مزید انہوں یہ بھی کہاکہ مجھے ریاستی سطح کے لئے منتخب کیا گیا ھے مستقبل میں ریاستی سطح پر کھیل کر ریاست کا نام روشن کروں گا۔۔۔
