بیدر۔ 21؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جماعت اسلامی ہند بیدر کے ذرائع کے بموجب جماعت کے مردوخواتین کاملاجلا اجتماع جامع مسجد بیدر میں 22؍ڈسمبر بروزاتوار صبح 11؍بجے دن ہوگا۔ جناب نظام الدین صاحب رکن جماعت درس قرآن دیں گے۔ عالمہ شائستہ صاحبہ رکن جماعت ’’حضرت مریم علیہ السلام ‘‘ پر تقریر کریں گی۔ اختتامی خطاب امیرمقامی جناب محمد معظم صاحب کارہے گا۔ دوست احباب کے ساتھ اجتماع میں تشریف لانے کی گزارش جناب محمد عارف الدین معاون امیرمقامی JIHبیدر نے کی ہے۔ واضح رہے کہ خواتین کے لئے پردہ کامعقول انتظام ہمیشہ ہی رہاکرتاہے۔
