بیدر۔ 21؍ڈسمبر (نامہ نگار): عرصہ ہوا بیدر کی ادبی محفلیں سابقہ رنگ وہیئت کی نہیں رہیں۔ دیگر اضلاع اور ریاستوں کے ادب دوست پوچھ رہے ہیں کہ بیدر کی ادبی محفلوں کوکیاہوا؟ اس کا کیاجواب دیاجاسکتاہے ، اس پر غور کرناہے اور اسی طرح ہم سب ارض ِ دکن سے وابستہ ہیں۔ اسلئے ہمارے اس قطعہ کی زبان دکنی کے بارے میں ہمارے رویوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک مناسب لائحہ ء عمل کے ذریعہ دکنی تحریر کو زندہ رکھاجاسکے۔ یہ باتیں شاعروادیب اور نقاد جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے کہی۔ وہ کل شب ایم آرپلاز ا،تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقدہ ایک شعری محفل سے خطاب کررہے تھے۔

موصوف نے ضلع بیدراور کرناٹک سے متعلق دیگرادبی امور کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہاکہ سردی کی شدید لہر اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ کے اعلان کے سبب اس شعری محفل کو محدود کردیاگیا۔ دیگرشعراء اور ادیبوں کومدعو کرنے سے گریز کیاگیا۔ بعدازاں جناب محمد امیرالدین امیرؔ کی زیرصدارت ایک شعری محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب میرؔبیدری، جناب سید لطیف خلش ؔ اورجناب امیرالدین امیرؔ نے اپنااپناکلام سنا کر داد حاصل کی۔ تقریب کی نظامت محمدیوسف رحیم بیدری نے کی۔ جبکہ اظہار تشکر جناب محمدایوب علی نے کیا۔ جناب محمد عمران خان اور جناب جعفر بیگ شعری محفل میں شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے