ظہیرآباد/کوہیر 21/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل میں واقع درگاہ حضرت مولانا معیزالدین ترکی رح کے سہ روزہ عرس تقریب کے موقع پر سابق وزیر و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد مسٹر اےچندرا شیکھر نے شرکت کرکے درگاہ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر اےچندرا شیکھر نے کہا کہ عرس کی تقاریب وتہوار مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہیں بلالحاظ مذہب و ملت عوام شرکت کرتی ھے انکے ہمراہ کوہیر منڈل صدرمسٹر رام لنگا ریڈی، محمد مقصود، بلاک کانگریس صدر محمد ارشد علی، سابق یم پی پی کوہیر منڈل مسٹر شوکت علی، نائب سابق یم پی پی مسٹر شاکر علی، یوتھ کانگریس ضلع صدر نریش گوڑ، آئی  ین ٹی یو سی صدر راج کمار، پرساد ریڈی، جے جے جاوید،سابق وائی یم پی ٹی سی مسٹر جنا رتنم،سائلو،منڈل یس ٹی سیل ونود، شیکھر پٹیل، محسن،شنکر پٹیل، غوث بھائی، سمپت کمار،محمد سہیل،کی علاوہ درگاہ انتظامی کمیٹی کے ارکان، کانگریس قائدین اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے