قرآن کریم کا سیکھنا اور سکھانا اعلیٰ درجے کا عمل ہے!

سہارنپور( احمد رضا): دنیائے فانی میں ہم سب کے لئے سب سے مقدم سب سے بہتر اور سب سے راحت بخش عمل اللہ تعالیٰ کے کلام کا سیکھنا اور سکھانا ہے جو قرآن کریم سیکھ گئے انکو دین اور دنیا میں کامیابی یقینی ہوگئی ہے اللہ تعالیٰ کے کلام سے جن کے سینہ روشن ہوتے ہیں وہ دنیا کی چمک دھمک والی زندگی کو ترجیح نہی دیتے بلکہ آخرت کو سنوارنے اور حالیہ زندگی کو راحت بخش بنانے کی کوشش کرتے ہیں کلام اللہ شریف دنیا کا سب سے مقدس اور با عظمت کلام ہے یہی وہ کلام اللہ رب العالمین ہے کہ جو دنیا میں امن و سکون اور سلامتی کے ساتھ ساتھ انصاف اور مساوات کا نظام قائم کرنے کی طاقت رکھتا ہے یہ سچ ہے کہ جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اچھے کام انجام دینے میں سرگرم رہے دنیا ان سے مغلوب ہوا کرتی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں نیک عمل کرتے ہیں دنیا ان سے ڈرٹی ہے اس لئے لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کی طرف گھوم جاؤ دنیا خد بہ خود جھکنے لگ جاۓ گی اللہ تعالیٰ کا کلام بڑا غلبہ والا کلام مبارک ہے!

جا معۃ الطیبات حبیب گڑھ سہار نپور میں حضرت مفتی محمد ارشد فاروقی مدظلہ العالی تشریف لائے اس موقعہ پر ایک دینی نشست کا شاندار اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جامعۃ الطیبات کے ناظم حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے کی حضرت مفتی محمد ارشد فاروقی مدظلہ العالی  دورۂ حدیث شریف سے فارغ ہونے والی طالبات کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید انتہائی آسان ہے ولقد یسرنا القرآن للذکر فہل من مدکر فرمایا قرآن کریم مکمل ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ لینا چاہئے اس کے لئے ترجمۂ شیخ الہند اور معارف القرآن بہت بہتر ہے اسی طرح حدیث شریف کیلئے معارف الحدیث مطالعہ میں رہنی چاہیے فرمایا وقت بڑا قیمتی سرمایہ ہے اس کو ضائع نہ کریں اور اب فراغت کے بعد اس علم کی اشاعت کریں تقریر سے ہو تحریر سے ہو کیونکہ اگر اس علم کو جو حاصل کیا ہے اگر اس کی اشاعت نہ کروگی تو زنگ لگ جائے گا جس طرح بے کار  پڑے لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے آخر میں طالبات نے اجازت حدیث شریف کے لئے درخواست کی تو حضرت مفتی صاحب نے فارغ ہونے والی 12 طالبات کو بخاری شریف کی حدیث پڑھ کر محدثین کے شرائط کے مطابق اجازت حدیث مرحمت فرمائی آخر میں ناظم جامعہ حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے تمام شرکاء کا شکریہ اداء کیا مفتی صاحب کی دعاء پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئ اس موقعہ پر جا معہ کے استاذ حدیث مولانا محمد ذاکر مظاہری ۔۔۔مفتی محمد مجیب الرحمٰن المظاھری قاری محمد شاہ جہاں اور جامعہ کی معلمات و طالبات نے شرکت فرمائی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے