سدھارتھ نگر،نوگڈھ( محمدہاشم سلفی ) ۱۹؍ دسمبر بروز جمعرات مرکز آفاق لتحفیط القرآن الکریم (مدرسہ جلال العلوم) مہدئیا نوگڈہ میں منعقد تعلیمی مظاہرہ پورے تزک واحتشام کے ساتھ وقت مقررہ پر صبح ۹ بجے شروع ہوا ،ناظم جمعیت اھل حدیث حلقہ نوگڈھ محمد ہاشم سلفی نے حمدوصلاۃ کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا اور تمام شرکاءکا خلوص دل سے پرزور استقبال کیا اور اس تعلیمی مظاہرہ میں انکی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔
حلقہ کے کل ۱۹ ؍مدارس کے ۱۵۱ ؍بچے ،وبچیاں شریک ہوے ،کل ۱۱ ؍مضامین میں مسابقہ تھا،ان میں سے ۵ اسٹیج سے اور ۳ زبانی اور ۳ ؍تحریری تھے جو مسجد اور ہال میں مکمل سکون ووقار کے ساتھ بڑے ہی خوشگوار ماحول میں انجام پزیر ہوا۔سارے پروگرام اپنے متعینہ اوقات پر منظم انداز میں اختتام کو پہنچے ۔
کھانے کا پروگرام ڈیڑھ بجے سے تین بجے تک چلتا رہابعدنماز عصر تقسیم انعامات کی نشست منعقد ہوئی جس میں مولانا عبدالرحیم صاحب امینی امیر جمعیت حلقہ نوگڈہ ،مولانا مطیع اللہ سلفی صاحب اور الحاج ممتاز احمد مینیجر آزاد ڈگری کالج مسینا سدھارتھ نگر نے اپنے تاثرات پیش کئے، بعدہ تمام زمروں میں اول ،دوم ،سوم پوزیشن لانے والے بچوں؍بچیوں میں بالترتیب ۱۰۰، ۲۰۰، ۳۰۰ر وپے نقد اور تقریبا ۳۰۰،۴۰۰،۵۰۰روپئے کی کتابیں معزز مہمانوں کے بدست تقسیم کی گئیں ساتھ ہی دیگر شرکاء کو جو پوزیشن نہیں لاسکے ان میں سے ہر ایک کو ۵۰ روپے نقد اور قریب ۱۰۰ روپے کی کتابیں بھی تشجیعا دی گئیں ،ساتھ ہی تمام حکم صاحبان جو دوسرے حلقہ (شہرت گڑھ )سے آئے ہوے تھے ان میں سے ہر ایک کو بطور ہدیہ۷۵۰؍روپے دیے گئے۔
سنٹر انچارج جناب محمد رفیع صاحب خازن جمعیت حلقہ نوگڈھ و ناظم مرکز آفاق لتحفیظ القرآن نے اساتذہ مدارس اور مہمانان گرامی نیز بچوں؍بچیوں کے لئے ناشتے وکھانے کا پر تکلف انتظام کیا تھا ،الحمدللہ سبھی شرکاء عمدہ ضیافت اور صاف وشفاف نتیجہ پر کافی خوش تھے اور مسرور وشاداں اپنے اپنے گھروں کو واپس ہوے۔اس موقع پرعلماء واحباب جماعت کی خاصی تعداد موجود تھی۔
