الجامعۃ الاسلامیہ نورالہدی نوگڈھ ،سدھارتھ نگر میںامسال ۱۲؍ حفاظ کرام ہوئے تیار مفتی محمد مسلم قاسمیؔ،مولانا عبد الکریم مظاہری،مولانا عبدالحسیب مظاہری کےفرزند ارجمند بھی اس میں شامل

نوگڈھ ،سدھارتھ نگر(حافظ عبد اللہ )گزشتہ کل مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ نورالہدیٰ نوگڈھ سدھارتھ نگر میں اجلاس عام و دستار بندی زیر صدارت حضرت مولانا محمد طاہر صاحب قاسمیؔ ناظم مدرسہ مفتاح العلوم ککرہواں بازار، سدھارتھ نگرمنعقد ہواجس میںجناب صدر نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور پھر مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی احمد شمیم حلیمی استاد تفسیر و ادب مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کا کلیدی خطاب کے ساتھ جامعہ کے ۱۲؍حفاظ کرام کا دستار فضیلت بھی حضرت کے ہاتھوں انجام پایا،جس کی تفصیل یہ ہے (۱) حافظ عبد القادرابن مولانا ریاض اللہ (۲) حافظ محمد شہباز ابن شہزاد علی (۳) حافظ محمد ثاقب ابن مولانا عبد الحسیب مظاہری (۴) حافظ محمد سلیمان ابن حافظ عبید اللہ (۵) حافظ محمد فرقان ابن حافظ عبید اللہ (۶) حافظ محفوظ الرحمن ابن وجیہ الدین (۷)حافظ فہیم اکرم ابن اشتیاق احمد (۸) حافظ محمد سلمان ابن عبد المبین (۹) حافظ محمد حماد ابن مفتی محمد مسلم قاسمیؔ(۱۰) حافظ محمد زید ابن محبوب عالم (۱۱) حافظ عبد القوی ابن مولانا عبد الکریم مظاہری (۱۲) حافظ محمد افضل ابن نیاز احمد ۔
جلسہ عام میں تعلیمی مظاہرہ کے لئے اردو میں ۸؍ عناوین پر طلبہ نے تقاریر پیش کیںاور عربی زبان میں مامون رشیدنے اور انگریزی زبان میں محمد شاداب نے تقریر پیش کی،جلسہ کی ابتداعزیزم محمد احمد ابن مرحوم عنایت اللہ درجہ عربی اول کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی ،حمد پاک حافظ عبد القادرابن مولانا ریاض اللہ شعبۂ حفظ، نعت النبیﷺ عزیزم محمد حذیفہ ابن نعیم الدین شعبۂ حفظ ،نظم ریاض اللہ ابن مرحوم نعیم اللہ شعبۂ عربی اول اور ترانہ محمد کیف اور انکے رفقہ نے پیش کیا، اس کے بعد ناظم جامعہ نور الہدیٰ مولانا حافظ محمد شاہد حلیمیؔ صاحب نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اور نظامت کے فرائض مولانا مفتی ابوالکلام قاسمیؔاور مولانا مفتی محمد نسیم قاسمی نے انجام دیا۔
اس موقع پرمولانا عبد اکریم مظاہری جامعہ ام سلمہ للبنات نوگڈھ،مولانا ابوالکلام قاسمیؔجامعہ سیدنا ابوہریرہ پچھورا،مولانا عبد الحسیب مظاہری ،مولانا ابرار احمد تعلیم القرآن بدلپوروہ،مولانا انیس الرحمٰن ندوی ،مولانا محفوظ عالم قاسمیؔ،قاری سہیل احمد ،مفتی سراج الدین مظاہری ،مولانامحمد حسین قاسمیؔوجملہ اساتذہ کرام جامعہ ہٰذاو قرب و جوار کے معزز افراد موجود تھے مہمان خصوصی کے دعا پر جلسہ کے اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے