خیر ٹیکنیکل انٹر کالج ڈومریاگنج، سدھارتھ نگر کے سی بی ایس ای سیکشن میں دو روزہ سالانہ یوم کھیل کود کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کے زمرے میں کبڈی اور والی بال میں درجہ ہفتم (۷) کے طلباء نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کرکٹ کے مقابلے میں درجہ ہشتم (۸) کے طلباء نے پہلا مقام حاصل کیا۔۲۰۰ میٹر دوڑ میں محمد مسعود رضا درجہ ہشتم (۸) اور لانگ جمپ (لمبی کود) میں محمد عاکف فاروقی درجہ ہفتم (۷) نے ۱۲.۶ فٹ کود کر پہلا مقام حاصل کیا ۔ طالبات کے زمرے میں کبڈی اور کھو-کھو میں درجہ ششم (۶) کی طالبات نے پہلا مقام حاصل کیا۔ لانگ جمپ (لمبی کود) میں درجہ ہفتم (۷) کی سمیہ خاتون نے ۸.۷ فٹ کود کر پہلا مقام حاصل کیا جبکہ ۲۰۰؍ میٹر دوڑ میں رشدی خاتون نے پہلا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح ۲۰۰؍ میٹر لنگڑی کود میں اقراء خاتون نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ فراگ جمپ (مینڈک کود) میں درجہ ہفتم کی سمیہ خاتون نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ اس موقع پر خیر ٹیکنیکل انٹر کالج کے ڈائریکٹر انجینئر ارشاد احمد خان، جمال احمد خان ، پرنسپل فیاض احمد، سی بی ایس ای کی انچارج سید رئیس فاطمہ، چاندنی شریواستوا، سید عمران اظہار، اختر نظام، تحسین فاروقی، آفتاب عالم، راشد علی، اظہار احمد ، قاضی محمد عارف، رتناکر چودھری ، محمد ، منوج شریواستو ، ارشاد احمد و دیگر اسٹاف موجود تھے۔
