شہرت گڑھ، سدھارتھ نگر: آج بتاریخ۱۹؍ دسمبر بروز جمعرات ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی سرپرستی میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ بمقام المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار، سدھارتھ نگر میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا اور صبح ساڑھے ۹؍بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک چلتا رہا اور پورے حسن و خوبی کے ساتھ نہایت منظم طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

اس سالانہ تعلیمی مظاہرے کی صدارت ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ اللہ نے فرمائی اور حکم کے فرائض کی انجام دہی ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی جانب سے حلقہ شہرت گڑھ کے باہر سے چنندہ منتخب علمائے کرام نے فرمائی جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں : مولانا خالد رشید سراجی، حافظ غیاث الدین سراجی، حافظ طارق ریاض سراجی، مولانا عبد الرحیم سراجی، مولانا اسامہ اکرم عالیاوی، ماسٹر عبد الخبیر صاحبان حفظہم اللہ۔
المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار سدھارتھ نگر کے ذمہ داران، اساتذہ کرام اور یہاں کے طلبہ و طالبات قابل مبارک باد ہیں، جنھوں نے جمعیت اہل حدیث کے اس تاریخی تعلیمی مظاہرہ کی میزبانی کی اور اس پروگرام کو منظم ڈھنگ سے چلانے اور اسے کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے کافی محنت و مشقت، دوڑ دھوپ اور انتھک تگ و دو کیا اور انتظامی امور میں کسی بھی طرح کی بدنظمی نہیں ہونے دی۔

جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی جانب سے کُل۳۷؍ مکاتب اسلامیہ کو اس تعلیمی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، مگر ان میں سے صرف پندرہ (۱۵) مدرسوں کے ذمہ داران نے اپنی بیداری اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے طلبہ و طالبات کو اس پروگرام میں شریک کیا۔ کئی سالوں کے تجربہ و مشاہدہ سے معلوم ہوا کہ جمعیت کے اس سالانہ تعلیمی مظاہرہ میں شرکت سے وہی مدارس کتراتے یا بہانہ بازی کرتے ہیں جن کے یہاں کا تعلیمی مستویٰ انتہائی کمزور ہوتا ہے یا پھر وہاں صرف کسی ایک ہی استاد کی تقرری رہتی ہے، جو تن تنہا درجہ پنجم تک کے طلبہ و طالبات کے سارے مضامین پڑھانے کا مکلف ہوتا ہے۔

جمعیت اہل حدیث کا یہ سالانہ تعلیمی مظاہرہ گیارہ زمروں پر مشتمل تھا، جس میں حلقہ شہرت گڑھ کے فعّال مکاتبِ اسلامیہ کے ۱۴۴؍ طلبہ و طالبات نے پوری محنت و تیاری اور بھرپور دل چسپی و لگن کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی عمر و استعداد کے اعتبار سے بھر پور محنت و دل چسپی کا مظاہرہ کیا، طلبہ و طالبات کی تیاری اس قدر مستحکم تھی کہ حکم صاحبان کو نمبر دینے میں بڑی دقتِ نظری اور سوچ و فکر کا سامنا کرنا پڑا حتیٰ کہ بعض بعض مضامین میں نصف نمبر دے کر ایک طالب علم کو دوسرے پر فوقیت دی گئی اور کئی زمروں میں تو کئی کئی بچوں نے پوزیشن حاصل کیا۔ تعلیمی مظاہرہ کے تمام زمروں اور ان میں پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے :۱۔ حفظ قرآن مع تجوید (منتخب آیات) :اول : محمد وارث ذکر اللہ۔دوم : محمد حسین محمد داود۔سوم : ماریہ فلک افروز عالم۔۲: نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم :اول : رضیہ خاتون بشیر احمد۔دوم : حسنی خاتون۔سوم : شفا نور محمد سمیع۔۳۔اردو تقریر :اول : نرگس عبد المعید۔دوم : ابو زید انار اللہ۔سوم : سلمیٰ حیات عجیب اللہ۔۴۔ ہندی تقریر :اول : مدیحہ عبد المنان۔دوم : جویا ارشاد احمد۔سوم : محمد تسلیم محمد نسیم خاں؍ محمد عارف عادل حسين؍ پریتی اجے چوہان۔۵۔ انگلش تقریر :اول : معین الدین امام الدین۔دوم : محمد انس علاء الدين۔سوم : ہزیل احمد عبد المنان۔۶۔ چمن اسلام حصہ چہارم برائے درجہ پنجم :اول : مبشرہ محمد اسحاق؍ من تشاء ضمیر اللہ۔دوم : فرحت جہاں عتیق الرحمن۔سوم : توحید عالم محمود عالم۔۷۔ چمن اسلام حصہ سوم برائے درجہ چہارم :اول : گلفشاں خاتون عبد القادر۔دوم : محمد بلال عبد العزیز۔سوم : ستار النساء۔۸۔ چمن اسلام حصہ دوم برائے درجہ سوم :اول : صائمہ آفتاب عالم۔دوم : زینب عبد المجیب۔سوم : شمیمہ خاتون وصی الدین۔۹۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ پنجم :اول : محمد نعیم عطاء اللہ۔دوم : امامہ بدر الدین؍ مریم بانو اخلاق احمد؍ ترنم ندیم۔سوم : جعفر انصاری عبد المجیب۔۱۰۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ چہارم :اول : نصرت شاہین رفیع اللہ۔دوم : نور محمد چاند محمد / عاتکہ عبد الرشید۔سوم : ہدی بلال احمد؍ الفیہ صدف شفیع اللہ۔۱۱۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ سوم :اول : رفیہ ہلال احمد۔دوم : محمد ثاقب انصاری الطاف الرحمان۔سوم : توفیق احمد محمد حنیف۔بعض زمروں میں طلبہ کے نمبرات مساوی ہونے کی وجہ سے پوزیشن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے