حیدرآباد8/ستمبر (مشرقی آواز جدید): جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے سابق صدر، پاسبانِ ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحبؒ کے جانشین اور جمعیۃ علماء تلنگانہ کے جنرل سیکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب سے اردو اکیڈمی آندھرا پردیش کے چیئرمین محترم الحاج محمد فارق شبلی صاحب نے خیرسگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ خاص طور پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات، بالخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری مختلف اسکیموں اور اقلیتی ترقی سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے جاری کوششوں کے علاوہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے عوامی فلاح اور اقلیتوں کی ترقی کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد
فارق شبلی صاحب نے آندھرا پردیش میں بھی مسلمانوں اور دیگر اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مزید خدمات انجام دینے کی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن سطح پر مثبت اقدامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں شخصیات نے مستقبل میں بھی فلاحی، تعلیمی اور سماجی امور پر باہمی تعاون اور مثبت مشاورت جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔۔
