ظہیرآباد: 7/ستمبر(مشرقی آواز جدید): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) ڈویژن ظہیرآباد کا ماہانہ اجلاس کل شام دارالمطالعہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جناب عمران احمد خاں، ڈویژن صدر AIITA نے کی۔انہوں نے کہاکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم معلم انسانیت ہیں ہمیں آپ صلعم کے اسوہ پر عمل کرنا چاہئیے اجلاس کا آغاز جناب سلطان اعظم کی تلاوت و ترجمانی قرآن پاک سے ہوا۔اس موقع پر یوم اساتذہ (5 ستمبر) کی مناسبت سے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں جناب خواجہ نظام الدین ضلعی سکریٹری سنگاریڈی اور جناب محمد معین الدین پریس سیکریٹری نے خصوصی تقاریر کیں۔ مقررین نے کہا کہ استاد ہی وہ چراغ ہے جو نسلوں کو روشنی دیتا ہے، اور موجودہ دور میں اساتذہ کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید اظہر الدین اسٹیٹ فینانس سکریٹری جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے شرکت کی جناب محمد سالار خازن جناب محمد ارشادا جناب محمد قیصر غوری امیر مقامی ظہیرآباد نارتھ جناب اقبال احمد جناب نذیر شریف و دیگر ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی۔
آخر میں تمام اساتذہ کی صحت و تندرستی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔۔۔۔
