(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع سدھارتھ نگر کے کارکنوں نے ضلع صدر نشاط علی کی صدارت میں حکومت ہند کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعے کیے گئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج میں ایک میمورنڈم 24 دسمبر بروز منگل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پیش کریں گے۔
حال ہی میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر تضحیک آمیز تبصرہ کیا تھا۔ جس کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل احتجاجی مظاہرے اور میمورنڈم پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع سدھارتھ نگر کے کارکنان ضلع صدر نشاط علی کی صدارت میں 24 دسمبر بروز منگل صبح 11 بجے دن میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور میمورنڈم پیش کریں گے۔
مذکورہ اطلاع آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سدھارتھ نگر کے ضلع صدر نشاط علی نے ایک پریس ریلیز میں دی۔
