سمریاواں، سنت کبیر نگر
(محمد رضوان گوہرندوی)
ترقیاتی بلاک سمریاواں کے سیہونڈا گاؤں کے رہنے والے ریان درانی نے راجکمار گوئل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کراٹے ویلفیئر سوسائٹی غازی آباد کے زیر اہتمام آل انڈیا کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ جس میں ملک بھر سے 5 ہزار شرکاء نے حصہ لیا تھا جس میں ریان درّانی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ سیہونڈا گاؤں کے رہنے والے ریان درانی علی گڑھ میں زیر تعلیم ہیں اور وہ وہاں واقع علی گڑھ کراٹے چیمپئن اکیڈمی میں چیف انسٹرکٹر نسیم خان کے زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جس میں اس کے علاوہ عافیہ علی نے 6 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ خوشی شرما، ریا اور صبا رانی نے بھی اپنے اپنے زمروں میں گولڈ میڈل جیتے اس کے علاوہ اکیڈمی نے 4 چاندی اور دو کانس کے تمغے بھی جیتے۔
اس سے قبل ریان درانی نے مارچ 2022 میں ہونے والی کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور دسمبر 2023 میں ریان درانی نے نارتھ انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر اجیار کا نام روشن کیا تھا۔ کراٹے کا وہ کھلاڑی ہے اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ تیاری بھی کر رہے ہیں ۔ ریان درانی کی اس کامیابی پر صدر کے ایم ایل اے انکر راج تیواری، سابق ایم ایل اے جئے چوبے، اسمبلی امیدوار سبودھ یادو، ایس پی ضلع نائب صدر محمد احمد، سابق ضلع پنچایت رکن مہتاب عالم عرف لڈو، سابق پرمکھ محمود عالم چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔ کراٹے چیمپئن شپ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مرزا وسیم بیگ، ممتاز احمد، شبیر احمد، فیضان۔ احمد، نریش، حافظہ اَمَۃُ الرحمان ،محمد عدنان، غفران اعظم درانی، ایڈووکیٹ رضوان احمد، ظفیر علی کرخی وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔
