بیدر۔ 27؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ہمناآباد بلدیہ کے سابق صدر سید کلیم ﷲ کے حقیقی بھتیجے سید جنیدﷲ سیف ولد الحاج سید عبیدﷲ ہاشمی مرحوم کا عقد مسعود دُختر جناب الحاج محمد تجمل ماموں ٹریڈرس کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔ ولیمہ مسنونہ کی تقریب ہمناآباد کے نور گارڈن میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پیر طریقت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ، الحاج حافظ فیاض قاسمی جانشین قطب دکن، رکن اسمبلی ڈاکٹر سدھو پاٹل، ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، ایم ایل سی بھیم رائو پاٹل، رکن اسمبلی بسوا کلیان شرنو سلگر، سابق رکن پارلیمان گلبرگہ ڈاکٹر اُومیش جادھو، سابق رکن اسمبلی سبھاش کلور، مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی تلنگانہ اسمبلی،محمد نسیم الدین پٹیل سابق صدر نشین بیدر ضلع پنچایت، انکش گھوکھلے دلت قائد، شیوانند منٹھالکر سابق صدرضلع بی جے پی، نائب صدر بلدیہ محمد مکرم جاہ، یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری محمد ریحان، محمد افسر میاںسابق صدر بلدیہ ورکن بلدیہ، سید رضوان سینئر جرنلسٹ، محمد لئیق چٹگوپہ، سید یاسین علی سابق رکن بلدیہ، کے علاوہ علماء حفاظ اکرام، مشائخین عظام، مذہبی سماجی وملی تنظیموں کے سربراہان، تاجران، ڈاکٹرس، وکلاء برداری، صحافی احباب کے علاوہ دیگر معزز احباب نے حیات نو کے آغاز پر نوشہ کو مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمنائوں کااظہار کیا۔ الحاج سید علیم اُﷲ، سید کلیم اُﷲ، محمد شفیع، محمد جلال، محمد مکرم ،محمد راشید نے تمام معززمہمانوں کا استقبال کیا اور شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع آج جمعہ کو جناب سید رضوان سینئر جرنلسٹ نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے