بیدر۔ 27؍دسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر یونیورسٹی کیمپس میں 27؍ دسمبر کو ماسٹر ڈگری کورسز کے لئے گیسٹ لیکچررز کا انٹرویو ہونا تھا لیکن ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی وفات کی وجہ سے انٹرویو کی تاریخ کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ انٹرویو کی اگلی تاریخ 30؍ دسمبر رہے گی۔ صبح 10.30 بجے زولوجی کے لیے اور 31 دسمبر کو صبح 10 بجے سے ریاضی اور کیمسٹری کے لیے انٹرویو ہوگا۔ اسی طرح کامرس اور پولیٹیکل سائنس کیلئے بھی انٹرویو رہے گا۔

بیدر یونیورسٹی کے وائس چانسلر (ایڈمنسٹریشن) نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مزید معلومات کے لیے بیدر یونیورسٹی کی ویب سائٹ bidaruniversity.ac.in پر وزٹ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے