سنجرپور و اطراف میں کمزور طبقات کیلئے سستے علاج کی سہولیات اہم ضرورت: ذاکر حسین

اعظم گڑھ، 28 دسمبر (نامہ نگار): سنجر پور و قرب و جوار کے مشہور معالج ڈاکٹر شمیم صاحب مرحوم کے نام سے اگر کمزور اور غریب طبقے کیلئے ایک خیراتی اسپتال کی تعمیر کی جائے تو یہ علاقائی لوگوں کی طرف سے ڈاکٹر شمیم صاحب کو بہترین خراجِ تحسین ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار آج الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے میڈیا کیلئے جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شمیم صاحب ایک نیک دل اور غریب، مجبور کیلئے بہت بڑے سہارا تھے۔ انسانیت کیلئے پیش کی گئ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

ذاکر حسین نے کہا کہ اس وقت سنجر پور میں کوئی ایسا دواخانہ نہیں ہے، جہاں ضرورت مندوں، غریبوں، مجبوروں کیلئے کم سے کم قیمت میں جس طرح ڈاکٹر صاحب خدمت کر رہے تھے، وہی خدمات اس اسپتال سے مہیا کرائی جا سکے۔ سنجر پور، خداداد پور اور علاقائی لوگوں کو مل کر ایک ایسے ہی اسپتال کی تعمیر کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ اس اسپتال کے اسٹاف کو ڈاکٹر صاحب کی طرح حسن اخلاق کی تربیت دے کر وہاں متعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شمیم صاحب کا گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے