- مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی کے دونوں ادارے مدرسہ مدینہ الإسلام السلفیہ
- و کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات میں پانچ روزہ انجمن کا آج سے آغاز
ھارون انصاری
لمبنی، نیپال: مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور دینی تعلیم و تربیت کے اہم مراکز ہیں، اخلاق و ایمان اور اسلامی تہذیب و تمدن کے سر چشمے ہیں،مدارس و مکاتب کا اصل مقصد علماء و دعاة کی ٹیم تیار کرنا جو علوم نبویہ سے مزین ہو کر باطل افکار و نظریات کی تردید کر سکیں، اور معرکہ حق و باطل میں جانباز بن کر ملحدانہ تحریکوں کا قلع قمع کر سکیں، اور عصر حاضر کے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں، انہیں مقاصد کے پیش نظر مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی کے دونوں تعلیمی ادارے” مدرسہ مدینة الإسلام السلفية للبنين” و”كلية فاطمة الزهراء للبنات”میں از قیام تا ہنوز بنام انجمن اصلاح اللسان کے نام سے ہفتہ واری انجمن چلائی جارہی ہے جہاں طلبہ و طالبات کو زبان و بیان کی إصلاح کرکے جوہر خطابت سے آراستہ و پیراستہ کیا جاتا ہے کیوں کہ خطابت تسخیر قلب اصلاح معاشرہ اور مافی الضمیر کی ادائیگی کا بہترین ذریعہ ہے اور خطابت سے بدعات و خرافات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔

اسی طرح انجمن اصلاح اللسان کے تحت سال کے آخر میں تعلیمی مظاہرہ کے عنوان سے انعامی مقابلہ پیش کیا جاتا ہے جس میں طلبہ و طالبات مختلف زبانوں میں عوام الناس کے سامنے اپنی باتیں پیش کرتے ہیں، نیز ممتاز طلبہ و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
