مجمع سے مولانا ازھر مدنی صاحب کا خطاب عام،،
ظہیرآباد/نیالکل 29/ڈسمبر(مشرقی آوازجدید): مولانا محمد قاسم اطہر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند سنگاریڈی استاذ مدرسہ خیر العلوم رنجھول کی اطلاع کے بموجب 29 دسمبر 2024 بروز اتوار حدنور منڈل نیالکل ظہیرآباد میں مولانا محمد فاروق قاسمی صدر جمعیۃ علماء سنگاریڈی کی صدارت میں تحفظ آئین و قومی یکجہتی کانفرس منعقد ہوئی جس میں مولانا ازھر مدنی صاحب ناظم جمیعۃ علمائے ہند نے فرمایا کہ جمعیۃ علمائے ہند ایک خالص مذہبی جماعت جس کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جس کے اکابرین کی آزادی سے لے کر آج تک ایک روشن تاریخ رہی ہے ، مسلمان بھوکا مر سکتا ہے اور دفن ہوسکتا ہے لیکن اپنے مذہبی تشخص قومی یکجہتی کی سالمیت اور ہندوستانی آئین پر حرف نہیں آنے دے سکتا مولانا نے مزید کہا ہے کہ آج کل ارتداد کی فضا عام ہوتی جارہی ہے مسلم لڑکے اور لڑکیوں میں بے راہ روی عام ہوتی جارہی مسلمانوں کو اپنی اولاد کی اسلامی تربیت پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے تا کہ نئی نسل اپنے مذہب اور ملک کی وفادار ہو۔

مہمان خصوصی مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری تلنگانہ و آندھرا نے جمعیۃ کے مختصر جامع حالیہ اور گذشتہ کارناموں پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ مولانا ازھر مدنی اپنے والد محترم مولانا ارشد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علمائے ہند کی فکروں کو لے کر ملک بھر میں آئین و قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے کوششیں فرما رہے ہیں۔

اجلاس میں مولانا اسماعیل صاحب، حافظ مختار احمد خیری، مولانا عبد المجیب قاسمی، مولانا عتیق احمد قاسمی، مفتی نذیر حسامی، مفتی عبد الباسط قاسمی کوہیر، میر رضی الدین مقصود صاحب صدر جامع مسجد حدنور و دیگر علماء و ائمۂ مساجد و سیاسی مذہبی ملی اور رفاہی تنظیموں اور تبلیغی جماعت کے احباب شریک رہے۔

اخیر میں مفتی ضمیر رحمانی اور یونس بھائی اتنور نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
