دیوریا، اترپردیش(پریس ریلیز): جمعیت علماء دیوریا کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ملک کی قدیم جماعت جمعیت علماء مشرقی زون یوپی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس مدرسہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڈھ میں منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مجاہد ملت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں جمعیت علماء کشی نگر کے جنرل سیکریٹری قاری ارشاد صاحب ثاقبی کی سرپرستی میں دونوں اضلاع کی ایک مشترکہ جماعت بروز جمعرات صبح بعد نمازِ فجر مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو کر دس بجے مدرسہ اشاعت العلوم کوٹلہ میں بتاریخ 02/01/2025 منعقدہ میٹنگ میں حاضر ہوئی۔
اجلاس تین نشستوں میں مغرب سے قبل اختتام تک پہنچا۔ بعد ازاں مدرسہ اشاعت العلوم کوٹلہ سے جماعت روانہ ہو کر خواندہ پھولپور میں پہنچ کر حضرت مفتی احمداللہ صاحب سے ایک خصوصی ملاقات کرتے ہوئے حضرت کے ذکری حلقہ میں شرکت کرتے ہوئے بعد نمازِ فجر حضرت کے برکات سے فیوض حاصل کرنے کے بعد مشترکہ جماعت روانہ ہو کر مشرقی زون کے مشہور ادارہ جامعت الرشاد اعظم گڈھ پہونچی۔ مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلیٰ کے صاحب زدگان مولانا اسامہ ندوی اور طلحہ رشادی سے حالات حاضرہ، مدارس اسلامیہ اور موجودہ دور میں عصری تعلیم کی اہمیت پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں مشترکہ جماعت اپنے آگے کے مراحل کو طے کرتے ہوئے مادر علمی دارالعلوم دیوبند میں اپنے پرچم کو لہرانے والے ایک جدید ادارہ جامعہ شیخ الہند انجان شہید میں حاضر ہوئی، جہاں مدرسہ کے خوشنما عمارتوں کا معائنہ کرنے کے بعد مشرقی یوپی کے بےباک خطیب حضرت مولانا شفیق صاحب قاسمی استاد شعبہ عربی مدرسہ ہٰذا و مولانا فہیم صاحب سے ایک خاص ملاقات کرتے ہوئے ملک میں ابھرتی ارتدادی طوفان سے ملت کے نونہالوں کو کیسے بچایا جائے؟ اس پہلو پر تھوڑی دیر گفتگو کے بعد یہ جماعت مدنپو قصبہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی نیت کرتے ہوئے اپنے آگے مراحل کے لئے روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ جمیعت علماء کا ٹرم 2021 تا 2024 مکمل ہونے کے بعد اگلے ٹرم 2025 تا 2027 کے لئے ممبر سازی مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کو لیکر یہ جماعت جس میں خاص طور سے جمعیت علماء دیوریا کے جنرل سیکریٹری معراج احمد قاسمی، جمعیت علماء کشی نگر کے جنرل سیکرٹری قاری ارشاد صاحب، مولانا زبیر احمد قاسمی، مولانا شمشاد احمد ثاقبی، مولانا محبوب صاحب ثاقبی، حافظ زبیر صاحب اور حافظ آصف صاحب موجود رہے۔
