کتاب کے مصنف شاعر مولانا اسماعیل قمر سورہوی کو مہاراشٹر جمعیۃ صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی شال اوڑھا کر عزت افزائی کرتے ہوئے۔

مہنداول،سنت کبیرنگر: مہنداول حلقہ کے تحت موضع سورہا کے باشندہ شاعر مولانا اسماعیل قمر سورہوی کی خالص سو حمد پر مشتمل "حمد کردگار”جو غیر منقوط منظوم ١٠٥صفحات پر مشتمل کتاب ہے،جس کی زیور طبع کاپی کا جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی اور تھانہ صدر مفتی حفیظ اللّٰہ قاسمی نے حمد کردگار کتاب کی ستائش کرتے ہوئے مولانا اسماعیل قمر سورہوی کو شال اوڑھا کر عزت افزائی کی۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ اس میں توحید و الوہیت کا شاندار منظوم انداز میں ذکر خدا ہے، توحید وحدانیت پر اللہ کی کبریائی و بڑائی بیان کی گئی ہے،یہ کتاب اردو دین و ادب میں حسین اضافہ ہے۔ مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے کہا کہ حمد کے موضوع پر اتنی ضخیم غیر منقوط کتاب ابھی تک وجود میں نہیں آئی ہے اور یہ انشاء اللہ بین الاقوامی نادر کتاب میں شامل ہوگی۔

اس دوران صدر جمعیت علماء الہاس نگر ابو ہاشم خان عرف مُنّا بھائی، جنرل سیکرٹری مولانا جاوید احمد قاسمی، نائب صدر محمد عارف شیخ، جوائنٹ جنرل سیکرٹری محمد شاداب خان، فرحان خان اورخازن جمعیت علماء الہاس نگر ابو زید خان وغیرہ نے بھی اس شاندار تصنیف پر مولانا اسماعیل قمر سورہوی کو مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے