گلبرگہ۔ 6؍جنوری: (محمدیوسف رحیم بیدری): طلبہ و طالبات میں اردو زبان و ادب کے تئیں رغبت پیدا کرنے اور ان میں مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مقصد سے، محبانِ اردو گلبرگہ نے ہائی اسکول تا پوسٹ گرائجویشن سطح کے اردو ادبی و تہذیبی مقابلہ جات کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے میں گرائجویشن اور پوسٹ گرائجویشن کی سطح کے غزل سرائی مقابلے محبانِ اردو ہال، نزد مسجدِ صالحین، مسلم چوک، گلبرگہ منعقد ہوئے۔گرائجویشن سطح کے مقابلوں میں انعام اول سیدہ اقصٰی فاطمہ بی بی رضا ڈگری کالج، انعام دوم مسکان انجم نیشنل ڈی ایڈ انسٹی ٹیوٹ، سیدہ صبا فاطمہ بی بی رضا ڈگری کالج، قدیر النساء نیشنل ویمنس ڈگری کالج، انعام سوم ثانیہ سحر نیشنل ڈی ایڈ انسٹی ٹیوٹ، رفعیہ سلطانہ بی بی رضا ڈگری کالج، عرشیہ بیگم نیشنل ویمنس ڈگری کالج، نوشین بانو نیشنل ڈی ایڈ انسٹی ٹیوٹ اور ترغیبی انعامات سیدہ ایمن شکاری نیشنل ویمنس ڈگری کالج اور کہکشاں صنوبر کے سی ٹی فارمیسی کالج نے حاصل کیے۔پوسٹ گرائجویشن سطح کے مقابلوں میں انعام اول کی مستحق ریشماں بیگم شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی قرار دی گئیں۔حکم کے فرائض جناب نورالدین نور غوری، جناب سید طیب علی یعقوبی اور ڈاکٹر سخی سرمست نے انجام دیے۔ تصویر میں انعام یافتہ طلبہ وطالبات کے ساتھ ڈاکٹر انیس صدیقی نگران کارِ مقابلہ جات، جناب خواجہ پاشاہ انعام دار (نائب صدر) انجینئر عارف مرزا (شریک معتمد) اور ڈاکٹر شمس الدین چودھری (خازن) بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع جناب محمد مجیب احمد کنوینر مقابلہ جات نے ایک پریس نوٹ کی شکل میں دی ہے۔
