ظہیرآباد/کوہیر 7/جنوری(مشرقی آواز جدید): ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال کوہیر منڈل میں آج دوپہر ،،ایک پروگرام بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ،، کا انعقاد عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب مشن شکتی کے تحت یہ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس کے تحت عوام میں بیداری لائی جائے کہ بیٹی کےلئے تعلیم کتنی ضروری ھے اور بیٹیوں کے حقوق کیا ہیں۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر کوہیر پولیس اسٹیشن کے یس آئی مسٹر ستیش صاحب نے شرکت ھوئے کہا کہ بچوں کی کم عمری شادی کرنا قانونا جرم ھے اور اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو سخت کارروائی کی جاۓ گی اسی طرح سے کوئی نشہ آور چیزیں استعمال کرتا ھے یا لا کر بیچتا ھے، معلوم ھونے پر جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا اور اگر کوئی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ھے پولیس ہیلپ لائن نمبر ۔1098،100،1930،181 پر رابطہ کریں۔
اس موقع پر ہائی اسکول اساتذہ کے ساتھ دیگر آفیسرز اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
