بنگلور۔17؍جنوری (ڈاکٹرماجد داغیؔ؍محمدیوسف رحیم بیدری): بتاریخ 16؍جنوری جماعت اہل سنت کرناٹکا کاایک مؤقر وفدنے اقلیتی بجٹ میں اضافے کے سلسلے میں کرناٹکا کے وزیراعلی شری سدرامیا جی سے بنگلور میںان کی قیام گاہ پر ملاقات کی ۔وفد میں جماعت اہل سنت کرناٹکا کے صدر مولانا سید محمد تنویر ہاشمی صاحب، مفتی محمدعلی قاضی چیرمین کرناٹکااردواکیڈمی ،حضرت مولانانیاز عالم قادری اور حضرت مولانافریدالدین چیرمین رائچور ضلع وقف بورڈ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سدرامیاسے بات چیت کرتے ہوئے وفد نے ریاست کی خوشحالی وترقی پران کومبارکباد دیتے ہوئے کرناٹک کے آنے والے بجٹ میں اقلیتوںکی اقتصادی ترقی کی طرف خاص توجہ دینے کی درخواست کی۔ نیز ائمہ ومؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کرنے کی بھی گذارش کی۔
محترم وزیراعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہمیشہ کمزوروں اور اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جناب بی زیڈضمیراحمدصاحب کی شاندار خدمات کی ستائش کرتے ہوئے صوبہ کے دیگر کانگریس مسلم قائدین کوبھی یادکیا۔واضح رہے کہ جماعت اہل سنت کرناٹکا ائمہ ومؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کے لیے روزِاول سے مخلصانہ طورپر کوشاں ہے۔
