بیدر۔ 17؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر بیدر کے مردانہ کپڑوں کے سلائی کی معروف دوکان’’ نیڈس مینس وئیر ‘‘کے مالک اور سخن فہم محب ِ اردو جناب محمدایوب علی کے فرزند ِاکبر محمد عاقل نذیر، سیول انجینئر کا عقد ِ سعیدجناب عبدالعزیز خان ساکن ریاست گواکی دختر نیک اختر سے زیرسرپرستی والدہ محترمہ زوجہ محمدعابدعلی صاحب مرحوم بحسن وخوبی مسجد صدیق ِ اکبر موقوعہ ملتانی کالونی بیدر میں جمعرات 16؍جنوری کو انجام پایا۔بعدازاں رشتہ داروں اور عزیزواقارب کے لئے انمول پیالیس فنکشن ہال ، موقوعہ حیدرآباد روڈ بیدر میں ضیافت کااہتمام کیاگیاتھا۔ جہاں زندگی کے مختلف میدانوں سے وابستہ مردوخواتین نے شریک ِ دعوت رہ کردلہااور دلہن کومثالی زندگی کی دعائیں دیں ۔
