بیدر۔ 17؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): گرو نانک دیو تعلیمی ادارے کے بانی صدرمسٹر سردار جوگا سنگھ جی کے 92 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سردار جوگا سنگھ جی کلیان کرناٹک ایوارڈ کی تقریب 19؍جنوری کو صبح 11؍ بجے گرو نانک بھون، گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج میں منعقد ہوگی۔اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کو پہچاننا اور ان کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے اپنے منتخب کردہ کام کے میدان، جیسے کہ کھیل، سماجی خدمت، تعلیم اور ہیومینٹیز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایوارڈ 2022 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ سردار جوگا سنگھ جی کی معاشرے کی خدمت کی میراث کو جاری رکھے ہوئے ہے، جنہوں نے 1969 میں شری نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کا آغاز کرتے ہوئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس نعرے کے ساتھ ”حکمت کا جوہر انسانیت کی خدمت ہے” اور مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات کے علاوہ ضرورت مندوں میں صحت اور فلاحی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس طرح، یہ ایک جامع اور خصوصی نقطہ نظر کے ساتھ بیدر ضلع کے لوگوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔گرو نانک گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کی نائب صدر ڈاکٹر ریشماکور نے کہا کہ سردار جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے 9 لوگوں کو دیا جا ئے گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین، قومی اقلیتی کمیشن، حکومت ہند، سردار اقبال سنگھ لال پورہ اور وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج، حکومت کرناٹک جناب رحیم خان ہوں گے۔مہمانان میں صدر، نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم، نئی دہلی کے ڈاکٹر انیل ڈی ششر بودھے ، سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری، سابق I.A.S. شری جے راج اور شری نانک جھیرا صاحب کے صدر ڈاکٹربلبیر سنگھ شامل رہیں گے۔سردار جوگا سنگھ جی کلیان کرناٹک ایوارڈ حاصل کرنے والے9؍ افراد کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:(۱) ڈاکٹر انیل ڈی Sahasrabudheنئی دہلی(۲) مسٹر امرت جلوری حیدرآباد(۳) پدم بھوشن ڈاکٹر دیوی پرساد شٹی ، بنگلورو(۴)جسٹس پی ایس دنیش کمار مؤظف چیف جسٹس ہائی کورٹ آف کرناٹکا ، ممبئی (۵) سردار اقبال سنگھ لال پور ا(۶)بھائی صاحب پروفیسر مہند رسنگھ اہلوالیہ یوکے (۷)ڈاکٹر مدّو موہن مآظف IAS، بنگلورو(۸)مس پوجا شرما نئی دہلی (۹) ڈاکٹر ویویک جوالی بنگلورو۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر ایم دھننجے پرنسپل گرونانک دیوانجینئرنگ کالج بید رنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔
