بیدر۔ 18؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): آنے والی ماہ کی 10، 11 اور 12 تاریخ کوبسوا سیوا پرتشٹھان، بسواگیری کی چیرمین ڈاکٹرگنگامبیکا اکّاکی قیادت میں 23 وان ’’وچن وجے اُتسو‘‘ منایاجارہاہے۔ اس موقع پر جملہ 23 دنوں کے لیے ایک مفت صحت کیمپ کا انعقاد شہر کے معروف والی شری اسپتال کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں ضلع میں پہلی بار مفت ڈائیلاسز اور دردکلینک (دائمی اور شدید درد میں مبتلا افراد کے لیے) مفت میں رہے گا۔ کلیان کرناٹک علاقہ کے معروف ڈاکٹر س سید خضر، (نیورو سرجن) اور آرتھوپیڈسٹ ڈاکٹر ویریش گورشٹی (آرتھوپیڈکس) اوروالی اسپتال کے دیگر سرکردہ ڈاکٹروں کے ذریعہ علاج کیا جائے گا۔یہ کیمپ 19؍جنوری سے 12؍فروری تک جاری رہے گا ۔ضلع کی عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس کیمپ سے استفادہ کریں۔ والی شری ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر رجنیش ولی ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی(فارنسک میڈیسن) اور ڈاکٹر گنگا مبیکااکّا نے ایک مشترکہ پریس نوٹ میں یہ بات کہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے