بیدر۔20؍جنوری (پریس نوٹ): درگاہ حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی بت شکن نعمت اللہ کرمانی ؒ چوکھنڈی شریف بیدرکا 586واںسالانہ صندل وعرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ تفصیلات کے بموجب حسب عمل رویت قدیم مورخہ 25؍جنوری م۲۴رجب المرجب بروزہفتہ ،بعد ادئیگی نماز ظہردوپہر 3:00بجے قیام گاہ جناب سجادہ نشین صاحب موقوعہ محلہ نیو فیض پورہ کالونی بیدرسے جلوس صندل برآمد ہوکردرگاہ حضرت ممدوحؒ چوکھنڈی شریف اشٹور پہونچے گا۔جہاں جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی ،سید شاہ کا ظم اللہ حسینی ، سید شاہ یو نس اللہ حسینی ،سید شاہ عظمت اللہ حسینی،سید شاہ با قراللہ حسینی کی نگرانی میں صندل شریف کا استقبال کیا جا ئیگا ۔محفل قل کے بعد جناب ملک ا لمشائخ سید شاہ نوراللہ حسینی نعمت اللہی کرمانی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ ممتاز علمائے مشائخین ،سجادگان ،متولیان،سابقہ و موجود ہ عوامی نمائندو ں،سرگروہان فقراء ، ومعتقدین کی موجود گی میںصندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دیں گے۔ گُلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ و تقسیم تبروکات بدست سجادہ نشین ہونگے ۔ادائیگی رسومات صندل مالی کے بعدسجادہ نشین صاحب قیام گاہ واپس ہونگے اور خصوصی تبرکات تقسیم فرمائیں گے ۔

برادران اور فرزندان متوالی درگاہ حضرت ممدوحؒ نے تمام عقیدت مندان حضرت ممدوح ؒ سے مع دوست و احباب شرکت کی گزارش کی ہے ۔واضح رہیکہ درگاہ حضرت ممدوحؒ کی زیارت کیلئے ہر روز ملک اور بیرونی ممالک سے عقیدتمندان کی بڑی تعداد حاضر ہوکر فیض حاصل کرتی ہے۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالانے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے