بنگلور۔ 23؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب نیاز الدین نیازؔ، صدرمحفل، بنگلورکی اطلاع کے بموجب بروز ہفتہ 25؍جنوری 2025ء بمقام ڈاکٹر ممتاز احمد خاں میموریل ہال، الامین کمبل پوش اسکول، کرنل ہل روڈ، متصّل درگاہِ حضرت قادر حسین بابا، بنگلور بوقت دوپہر 3.00بجے ’’دبستان نعت‘‘ اور ’’سید الشہداء حضرت امیر حمزہ ؒ (حیات اورکارنامے ، فضائل ومناقب) کتابوں کی رسمِ رونمائی بدست جناب محمد عبیداللہ شریف صدر انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک اور جناب سید اشرف سابق سیاسی مشیر وزیراعظم وی پی سنگھ اور نائب صدر انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک ہوگی۔ جس کی صدارت ممتاز شاعر، ادیب ومحقق ڈاکٹر راہی فدائی کریں گے۔

اس تقریب کے مہمانان خصوصی میں جناب مبین منّور، مولانا بشیرالحق، مولانا قاضی امتیاز رشادیؔ، جناب نثار احمد باقویؔ، پروفیسر سید سجاد حسین اور ڈاکٹر داؤد محسن شامل ہیں جبکہ اعزازی مہمان جناب فیروز احمد سیفی اور ڈاکٹر سراج احمد قادری رہیں گے۔اس موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا بھی اہتمام ہے۔جناب منیر احمد جامی کی نظامت رہے گی۔ شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے