ظہیرآباد/کوہیر: 23 جنوری ( مشرقی آواز جدید): صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر اقلیتی اقامتی اسکول گرلز کوہیر 1 اور موضع گرجواڈا و موضع بلال پور گورئمنٹ ہا ئی اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی صدر مجلس محمّد رفیع الدین کی زیرِ صدارت میں سالار ملّت ال ان ون ماڈل پیپر اور ایگزام پیٹ اسکیل اور پن کی تقسیم عمل میں ائی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے طور پر کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر ذاکر حسین نے شرکت فرمائی اور خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کو سالار ملّت ماڈل پیپر کا استعمال کرتے ہوئے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر صدر مجلس مدری وسیم پٹیل، کوہیر مجلس جنرل سیکریٹری محمّد معین، کوہیر مجلس خزانچی محمّد بابر، یوتھ لیڈر محمد ماجد، محمّد مظہر،محمّد یوسف، اساتذہ میں پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول گرلز کوہیر 1 محترمہ علیہ فریدہ،  حافظ محبوب علی، زکی انوار احمد خان، محمّد بشیر الدین، محمّد الیاس، کے علاوہ دیگر اسکول اساتذہ اور مجلسی کارکن موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے