تمام احباب جماعت اور علماء و مشائخ کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ استاد گرامی جناب مولانا فضل حق مبارک پوری کی طبیعت کچھ عرصہ سے خراب چل رہی ہے، دلی میں علاج جاری ہے، موصول اطلاع کے مطابق آج ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ہے، متعدد چیک اپ ہوا ہے، رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

مذکورہ اطلاع ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے دی ہے۔ ساتھ انھوں نے تمام قارئین کرام اور استاد محترم کے مخلص احباب اور قرابت داروں سے دردمندانہ اپیل و گزارش کی ہے کہ تمام حضرات شیخ محترم کی مکمل صحت یابی کے لیے اللہ سے پرخلوص دعا کریں۔

"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”

 "اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے