دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم روشن جامع مسجد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
مہنداول، سنت کبیرنگر: قصبہ امرڈوبھا میں واقع دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم روشن جامع مسجد کے زیر اہتمام ایک نشست میں پورا قرآن سنانے والے حافظ محمد عظیم ولد صغیر احمد کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد ہوا۔چند سورتیں پڑھ کر حافظ محمد عظیم نے تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ اور سرکردہ لوگوں نے پھولوں کا ہار پہنا کر طالب علم کو مبارکباد پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رئیس الاساتذہ قاری نثار احمد نظامی نے کہا کہ دنیا میں خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس زمین کی سب سے عظیم اور مقدس کتاب قرآن مجید کو زبانی یاد کر کے اپنے سینے میں محفوظ کرتے ہیں انہوں نے حفاظ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن حفظ کرنا آسان ہے لیکن اس کو تاحیات باقی رکھنا اصل چیلنج ہے لہٰذا آپ آج سے عہد کرلیں کہ ہم گناہوں سے بچیں گے اور تلاوت کے ذریعہ قرآن مجید کو ہمیشہ اپنے سینوں میں محفوظ رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حافظ قرآن کے والدین کو دنیامیں بھی عزت ملے گی اور آخرت میں ان کے سرپر تاج پہنائیں جائیں گے اور ایک حافظ قرآن اپنے خاندان کے دس افراد کیلئے نجات کا ذریعہ بنے گا قرآن کا حفظ کرنا اللہ کی جانب سے ایک معجزہ ہے جو تاقیامت باقی رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا سماج میں دینی تعلیمات کے ساتھ عصری تعلیم کو فروغ دیا جائے اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرائیں سماج کو ہر طرح کی برائی اور فساد سے بچانے کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کو یاد بھی رکھیں اور عمل بھی کریں۔
اس موقع پر ماسٹر ابرار الحق، ماسٹر محمد آفتاب، ماسٹر محمد اکرم، فیض احمد صدر، سماجی کارکن خورشید احمد خان، محمد عدنان قادری مہنداول، محمد شمیم، محمد جمیل، بارک اللہ، ڈاکٹر محمد ممتاز، ابوبکر سمیت سبھی اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔
