عبدالمبین منصوری
سدھارتھ نگر: ضلع میں شدید سردی کے پیش نظر ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن اور ایڈوائزری کی بنیاد پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ-2005 کی دفعہ 30 (2) کے تحت عطا کردہ اختیارات کی بنیاد پر طلباء کے مفاد/صحت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر راجگنپتی آر نے 28 جنوری سے 30 جنوری تک تمام قسم کے سرکاری، کونسل، امداد یافتہ، تسلیم شدہ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام صبح 10بجے سے 3 بجے کے درمیان تک چلانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجا گنپتی آر نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف اسکول ایجوکیشن اترپردیش حکومت لکھنؤ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، تمام سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، تمام بلاک ایجوکیشن آفیسرز، تمام پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز وغیرہ کو مذکورہ حکم کی تعمیل کرنے کا حکم نافذ کیا ہے۔
