جلسئہ سیرت النبیﷺ واصلاح معاشرہ سے ڈاکٹر علیم خان فلکی ودیگر کا خطاب
ظہیر آباد 4/ فروری (مشرقی آوازجدید): صدرانتظامی کمیٹی مسجد رقیہ محمد عمر فاروق کے زیر نگرانی کل شام بعد نماز مغرب مسجد رقیہ موسیٰ نگر کالونی ظہیر آباد میں ایک جلسہ عام بعنوان سیرت النبیﷺ و اصلاح معاشرہ زیر صدارت ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین و فاونڈر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس منعقد ہوا جس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے جبکہ قوم تعلیم سے زیادہ شادیوں پر شاہ خرچی کررہی ہے اور تباہ ہورہی ہے اس مسابقتی دور میں چلنے کے بجائے قوم فضول خرچی میں مقابلہ کررہی ہے ہم نبی کی اطاعت کو لازماً انجام دیں مسلک عمل کے لیے ہے تبلیغ کے لیے نہیں اس پر بھی باشعور طبقہ غفلت کا شکار ہے ہوش کے ناخن لیں اور سر خرو ہو نے کی کوشش کریں اس سے قبل ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشیو ریفارم سوسائیٹی حیدرآباد نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ ہم سب کو سیرت النبی کا مطالعہ کرنا چاہئے اور سیرت کے ابھرتے پہلو وں کو خصوصی طور پر شادی بیاہ کی محفلوں کو مسلمانوں نے اللہ کے رسول کی سیرت پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور بے راہ روی کا شکار ہے ہم رسوم ورواج کی چکر میں مقروض ہو تے جا رہے ہیں کہ نکا ح و ولیمہ میں سادگی نہیں ہے لوگ اپنے اپنے اسٹٹس پر رہ کر قوم کی قدر نہیں کر پا رہے ہیں۔

اس پروگرام کا آغاز حافظ محمد منور کی تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد محمد ناظم الدین غوری نے مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے علم کی اہمیت اور اسٹڈی سرکل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مبارک باد پیش کی کہ کسی مسجد میں یہ کام ہوگا جو قابلِ تقلید عمل ہے بعد ازاں مسجد کی دوسری منزل پر اسٹڈی سرکل کا افتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر کے ہاتھوں عمل آیا انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں اور طلبہ سے اس سے بھر فائدہ اٹھا نے کی ترغیب دی نظامت بحسن خوبی خواجہ نظام الدین صدر آئیٹاڈویژن جبکہ اظہار تشکر محمد عمار فاروق نے پیش کیا انتظامات ایوب احمد عبد الحی نے کئے۔
اس موقع پر مہمانان ممتاز طبیب و سماجی جہد کار ڈاکٹر محمد عبدالرفیق ڈاکٹر مقصود احمد صدرمیناریٹی ریفارم سوسائیٹی بیدر ،شیخ فریدسابق رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے بورڈ، محمدیوسف سابقہ رکن حج کمیٹی، محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس ظہیرآباد محمد قیصر غوری معاون ناظم ضلع محمد معین الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی سید مقصود برادران ملت معززین اور نوجوانوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ عشائیہ کا بھی نظم رہا، ڈاکٹر علیم خان فلکی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔۔۔
