ظہیرآباد/کوہیر 4/فروری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع موضع پیچاراگڑھ قدیم تانڈہ کےمتوطن آر راجو ولد ماروتی(28)سال نے پیر کی رات خودکشی کر لی۔تفصیلات کے بموجب آر راجو نے اپنی اہلیہ سے معمولی بحث پر یہ قدم اٹھایا ہے۔خودکشی کی اطلاع ملتے ہی کوہیر منڈل کے سنیئر کانگریسی قائد و مشہور صنعتکار مسٹر کے پرساد ریڈی نے متوفی کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اور آر راجو کی آخری رسومات انجام دینے کےلئے اپنی جانب سے دس ہزار روپئے مسٹر راتھوڑ ونود کمار صدر یس ٹی سیل کے ذریعہ متوفی کے خاندان کو دئیے۔مزید کے پرساد ریڈی نے کہا کہ مستقبل میں بھی متوفی کے خاندان کی ہر ممکنہ مدد دینے کا تیقن دیا۔اس موقع پر کانگریسی قائدین کے علاوہ قدیم تانڈہ کے لوگوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے