جامع مسجد اہل حدیث امرڈوبھا میں بحیثیت مشاہد شیخ ابراہیم مدنی صاحب کی آمد اور خطاب

مذہبِ اسلام جہاں ہر فرد کو تقوی ،ایمان ،اسلام ،امانت داری ،صدق وصفا کی تعلیم دیتا ہے وہیں اجتماعی طور پر تمام مسلمانوں کو اتحادکے ساتھ رہنے اور انھیں کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے پکڑنے کی بھی ترغیب دیتا ہے تاکہ ہر فرد خود کو اسلامی سانچہ میں ڈھال کر قوم وملت کے شیرازہ کو مضبوطی فراہم کر سکے۔ شاعر کہتا ہے: 

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں

موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

جماعت اہلحدیث جس کا شعار کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو اصل اسلام ہے اس کی نشر واشاعت ہر فرد اور جماعت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

ضلع سنت کبیر نگر میں دعوتِ دین کا کام انفرادی طور پر بحسن و خوبی انجام دیا جارہا ہے ،لیکن تمام افراد کو ایک لڑی میں پرونے کی خاطر اور عملی میدان کو وسیع تر بنانے کے لیے وہاں کے بہت سے حساس احباب نے جمیعت کی کمی کا شدت سے احساس کیا اور اس کے لیے مجلس شوری کے اراکین مرتب ہوۓ اس کے بعد مجلس عاملہ کا انتخاب سبھی کے اتفاقِ رائے سے عمل میں آیا ۔جس کی مختصر تفصیل حسب ذیل ہے:

سرپرست : مولانا وقار احمد اثری سمریاواں

امیر : مولانا عبداللہ فیضی کرنجوت

نائب امیر1 : محمد اسلم صاحب

نائب امیر 2: ڈاکٹر مشیر احمد

ناظم: مولانا عبدالحفیظ اثری امرڈوبھا

نائب ناظم1: محمد احمد سلفی کرنجوت

نائب ناظم 2: شیخ خورشید احمد سلفی

خازن: جناب اظہار احمد صاحب بھنگڑا

محاسب: ڈاکٹر وحیدالحق صاحب خلیل آباد

اس انتخاب کا جائزہ لینے کے لئے مشرقی جمیعت اہلحدیث اتر پردیش کے نائب امیر شیخ محمد ابراہیم مدنی حفظہ اللہ بحیثیت مشاہد امرڈوبھا تشریف لائے اور مجلس شوری اور مجلس عاملہ کے اراکین کی مشترکہ میٹنگ جامع مسجد اہل حدیث بدھیا بازار امرڈوبھا میں بتاریخ 2/فروری 2025بروز اتوار منعقد ہوئی جس میں شیخ نے سبھی کو ان کےفرائض یاد دلاۓ اور انھیں دین کی تبلیغ انفرادی اور اجتماعی طور پر کرتے رہنے، اور تمام اعمال میں اخلاص وللہیت کو اختیار کرنے کی ترغیب دلائی اور ساتھ ہی ساتھ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے پکڑنے کی اور متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا، اس موقع پر حافظ عبدالسمیع مدنی وکیل الجامعہ جامعہ اسلامیہ دریاباد نے سنت کبیر نگر میں جماعت کے گاؤں اور وہاں موجود مساجد ومدارس کی تعداد سے جملہ افراد کو روشناس کرایا اور آگے کا لائحہ عمل بھی پیش کیا ۔اس محفل میں امرڈوبھا ،کرنجوت ،برگدوا، سانتھا،سانڈا وغیرہ گاؤں کے علماء وعوام کی ایک اچھی تعداد موجود رہی ،بعدہ علی احمد صاحب کے گھر پر دوپہر کا کھانا تناول کیا گیا اور بکھرا میں ایک نسواں اور مسجد کے زیارت کے بعد عصر کی نماز پڑھ کر حاجی عبدالواحد صاحب کے گھر عصرانہ کرکے اپنے اپنے گھروں کو واپسی ہو گیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے