بیجاپور۔ 5؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر ایس جے جاگیردار شعبہ ہندی کے اسوسی ایٹ پروفیسراور ہندی قلم کار ہیں ۔آپ نے 30 سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔ اورکرناٹک کی مختلف یونیورسٹیوں کے بی او ای اور بی او ایس چیئرمین کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔آپ نے مراٹھی کتابوں کا ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ اسی طرح کنڑی کابھی ہندی میں ترجمہ کیاہے ۔ دوکتابیں ڈگری کے نصاب میں شامل ہیں۔ آپ را نی چنما یونیورسٹی ہندی پروفیسر ایسوسییشن کے صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان تمام خدمات کو دیکھتے ہوئے تقدس مآب حضرت سید شاہ محمود پیراں پیرزادے حسین ہاشمی صدر انجمن اسلام اور تقدس ماب سید شاہ زین العابدین حسینی ہاشمی نائب صدر انجمن اسلام جناب سید امتیاز پیراشرف چیئرمین انجمن پی یو کالج نے آپ کوانجمن ڈگری کالج کے پرنسپل کے اعلی عہدے پر فائزکیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آپ اس کالج کی ترقی کے لیے کام کرنے میں اپنی پوری صلاحیتیں لگائیں گے۔ اور ہمارے طلبہ وطالبات کے لئے آپ کی سرگرمیاں اور آپ کی تدریس مشعل راہ ہوگی ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدرشعبہ ء اردو، ڈاکٹر سلیم دیسائی اسوسی ایٹ پروفیسر،پروفیسر ایم اے پیراں صدر شعبہ ہندی ،پروفیسر اسجد صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر وغیرہ نے آپ کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے