ظہیرآباد/کوہیر 6/فروری(مشرقی آواز جدید): ضلع پریشد ہائی اسکول موضع کویلی کا منڈل ایجوکیشن آفیسر محمد ذاکر حسین نے آج جماعت دہم کے اسپیشل کلاسیس کا معائنہ کیا اور طلباء کی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لیا۔طلباء کو امتحان سے متعلق ہدایات دی ۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اور ساتھ ہی اساتذہ کا جائزہ اجلاس بھی طلب کیا۔اساتذہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ وقت کی پابندی کرتے ہوۓ طلباء کے روشن مستقبل کو سنواریں اور جماعت دہم کے طلباء پر خصوصی توجہ دیں اور صد فیصد نتائج کی سعی کریں۔ ہائی اسکول صدد معلمہ ایلزبتھ رانی نے اسکول کی کاکردگی سے واقف کروایا۔ اس موقع پر اساتذہ عبدالحی، رضی الدین، اشوک کمار، بابو، اجولا، ھاجرہ بیگم و دیگر موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے