سعادت گنج، بارہ بنکی :(ابوشحمہ انصاری): مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم، انوپ گنج پوسٹ سعادت گنج میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالب علم محمد شاداب بن مرحوم زبیر احمد کی تکمیل حفظِ قرآن کی خوشی میں اس کی دستار بندی کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عارف کاشفی نے حفظِ قرآن کی فضیلت اور حفاظِ کرام کے بلند مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حافظِ قرآن کا مرتبہ اسلام میں انتہائی بلند ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظِ قرآن اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہوتے ہیں اور قیامت کے دن ان کے والدین کو نورانی تاج پہنایا جائے گا۔
تقریب میں مدرسے کے اساتذہ، معزز شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں حافظ محمد عمیر، مینیجر مدرسہ سیٹھ محمد ارشاد، نائب مینیجر الحاج ماسٹر انتظار، انوار فیضانی، ماسٹر محمد رفیق، ماسٹر محمد الیاس، ماسٹر محفوظ الرحمن، ماسٹر محمد عتیق، ماسٹر محمد راشد، اور عبدالعلیم انصاری کی شرکت قابل ذکر رہی۔
اس موقع پر مقررین نے دینی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور محمد شاداب کی محنت کو سراہتے ہوئے اسے اور اس کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا اختتام دعا اور حافظِ قرآن کی دستار بندی کے ساتھ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے