ھارون انصاری

کاٹھمانڈو (مشرقی آواز جدید): بنگلہ دیش کے سات شہریوں کو دارالحکومت کاٹھمانڈو مہانگرپالیکا کے ٹھمیل اور سورہ کھٹے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ یہ لوگ مشکوک کام میں ملوث ہیں ۔

پولیس کے مطابق نائب سپرنٹنڈنٹ سوچنا ادھیکاری کاجی کمار آچاریہ ، پولیس ادھیکاری نے بتایا کہ نیپال میں مختلف تاریخ میں یہ بنگلہ دیشی بغیر تصریح کے داخل ہوئے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں شامل پایاگیا ہے جیساکہ ذرائع نے ان کے متعلق خبر دی ہے۔

غیر قانونی طور سے مقیم جن کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی تھی ان گرفتار شدگان کے متعلق تفصیلات کچھ طرح ہیں بنگلہ دیشی شہری 26 سالہ ایم ڈی عتیقل، 40 سالہ ایم ڈی عالم ملا،37 سالہ ایم ڈی جہانجیر علام، 36 سالہ ایم ڈی امینل، 39 سالہ ایم ڈی امدادل، 28 سالہ ایم ڈی نصیرالدین ،46 سالہ ایم ڈی مشرف حسین حولدار ہیں۔

مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ضروری پوچھ گچھ اور کاروائی کے لئے کالیکا استھان میں بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے