جلسہ احترام ماہ رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے تعلق سے ہوگا۔

ظہیرآباد 25/فروری(مشرقی آواز جدید): جناب مفتی عبیدالرحمن قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد آج مورخہ 27/شعبان المعظم مطابق 26/فروری بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد میں شہر ظہیرآباد کی خواتین وطالبات کے لئے ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان جلسہ استقبال و احترام ماہ رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں طئے کیا گیا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی ناظم جامعہ ہذا وصدر جمعیۃ علماء ظہیرآباد فرمائیں گے جبکہ حضرت مولانا مفتی عبدالقدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ہذا مولانا مفتی عبیدالرحمن صاحب قاسمی کے اہم خطابات ہوں گے عامۃ المسلمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی ماں بہنوں کو اس اجلاس میں بھیج کر سعادت دارین حاصل کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے