IMG

ظہیرآباد 25/ فروری(مشرقی آواز جدید): جناب حافظ محمد اطہر بانی مکتب صفہ کی اطلاع کے بموجب ظہیرآباد کی مسلمانوں کی دینی تعلیم و اسلامی عقائد کا پاسباں مکتب صفہ نیتاجی نگر علی پور ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان افتتاح قرآن مجید و استقبال رمضان المبارک آج بتاریخ 26/فروری بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر تا عصر منعقد کیا گیا ہے جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی زید مجدہم ناظم جامعہ حنفیہ للبنات وصدر جمعیۃ علماء ظہیرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا اور طلباء وطالبات کا افتتاح قرآن مجید بھی عمل میں آئے گا۔

اس موقع پر مکتب میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور بڑی خواتین کا شاندار تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ ذمہ داران مکتب نے مسلمان مرد حضرات و خواتین سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے