ظہیرآباد۔ 25/ فروری (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نو ٹ میں بتایا کہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایک جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک برائے خواتین و طالبات بتاریخ 26/ فروری بروز چہار شنبہ بوقت 2 بجے دن بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد زیر صدارت محترمہ سیدہ ساجدہ صاحبہ سیکرٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ منعقد ہوگا جس میں دیگر مہمانان کے علاوہ مقامی مقررین خطاب فرمائیں گی۔

مقامی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ سارہ تبسم نے معزز خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں وقت مقررہ پر شرکت و استفادہ کی پرخلوص درخواست کی ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے