نیپال:25/فروری 2025ء/انوارالحق قاسمی: جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کی سرگرم اور ذی اثر شخصیت مولانا محمد وسیم سراجی کی خبر کے مطابق گزشتہ روز دار الہدیٰ اسلامی کمپلکس بووشا ہداتی پارا باغا راج شاہی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں دو روزہ اسلامی و عالمی کانفرنس منعقد ہوئی ۔

  جس میں جہاں دیگر ممالک سے چیدہ و چنیدہ، معروف علماء کرام اور اسلامی اسکالرز کی شرکت ہوئی،وہیں ملک نیپال سے مشہور خطیب اور متعدد فنون کے ماہر مولانا شمیم احمد ندوی (صدر جمعیت علماء اہل حدیث نیپال) اور نیپالی مسلمانوں کے رہنما مولانا منظور احمد مدنی (ناظم اعلیٰ جمعیت علماء اہل حدیث نیپال) کی شرکت ہوئی۔اور انھیں علماء ربانیین کے روبرو خطاب کا شرف بھی حاصل ہوا۔

  مولانا وسیم أختر سراجی نے کہاکہ :بنگلہ دیش میں منعقد دو روزہ عالمی کانفرنس میں جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کے اصحاب کی شرکت سے ہم جملہ خدام جمعیت علماء اہل حدیث بہت خوش ہیں اور دعا گو ہیں کہ باری تعالیٰ والیان جمعیت کو مزید علمی اور مسلکی ترویج واشاعت کے لیے قبول عطا فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے