بسوا کلیان: (نامہ نگار): رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ پھر ایک مرتبہ سایہ فگن ہورہاہے, اسی مناسبت کو غنیمت جانتے ہوئے مساجد میں,قرآن مجید (کلام اللّٰہ جس پر ہم سب کا ایمان ہے)، کو آسان انداز میں سجھنے اور مختصرتشریح کے ساتھ غور و فکر کے لیۓ, ترجمہ قرآن مجید اور زندگی کے تمام شعبوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں اور آداب و اسلوب کے ساتھ زندگی گزارنے کے طریقوں کو لیکر اُردو میں لکھی ہوئی کتاب آداب زندگی, کو مساجد میں رکھیں, اُمت مسلمہ کے ہر فرد سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کو بار بار پڑھیں, سمجھیں اور غور و فکر کریں رمضان المبارک وہ مہینہ جس میں قرآن کا نزول ہوا ۔ یہ زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی کرنے والی کتاب ہے اور عالم انسانیت کے لئے ہدایات کا سرچشمہ ہے, ملت اسلامیہ کو چاہیئے کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر اس کو پڑھیں, سمجھیں اور غور و فکر کرتے ہوئے عمل کریں تودنیا میں کامیابی ملےگی انشاء اللہ اور یقیناً جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر سرفراز ہونگے۔
محترم عزیز شحنہ صاحب نے ملت اسلامیہ سے خواہش کی ہے کہ رمضان المبارک میں اپنا قیمتی وقت نکال کر بار بار پڑھیں اور دوسروں کو بھی توجہ دلائیں۔
